بہاولپور میں جیپ ریلی کا میگا ایونٹ جاری، آج اسٹاک کیٹگری ریس ہوگی

بہاولپور میں جیپ ریلی کا میگا ایونٹ جاری، آج اسٹاک کیٹگری ریس ہوگی

اس کیٹگری میں مجموعی طور پر 70 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں 3 خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہیں

چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کے سلسلے میں صحرائے چولستان میں رنگا رنگ سرگرمیاں جاری ہیں جہاں آج اسٹاک کیٹگری گاڑیوں کی ریس منعقد ہوگی۔

ریس دلوش ڈاہر اسٹیڈیم سے شروع ہو کر قلعہ بجنوٹ تک جائے گی جبکہ اس کی مجموعی لمبائی تقریباً 216 کلومیٹر رکھی گئی ہے۔

اس کیٹگری میں مجموعی طور پر 70 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں 3 خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

میگا ایونٹ کے دوران آج رات فائر ورک، میوزیکل پروگرام اور کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ کل پریپیئرڈ کیٹاگری کا فائنل راؤنڈ ہوگا جو جیپ ریلی کا آخری روز بھی ہوگا۔

Related posts

وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی کے ڈرافٹ سے متعلق ایرانی میڈیا کی رپورٹس کو من گھڑت قرار دے دیا

ویمنز ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز، پاکستان ٹیم ڈبلن میں ایکشن کے لیے تیار

خفیہ ڈرافٹ کی تفصیلات لیک؟ ایرانی رکن پارلیمنٹ کے دعووں نے عالمی سیاست ہلا دی