بھارتی شہری نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا اعتراف کرلیا

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی اور مودی حکومت کو بڑا دھچکہ، امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قاتلانہ سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا نے اعتراف جرم کرلیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے آج کی عدالتی کاروائی کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کردی جس میں کہا گیاکہ بھارتی شہری نکھل گپتا نے امریکی شہری سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کے مقدمے میں نیویارک کی وفاقی عدالت میں اعترافِ جرم کر لیا۔

امریکی محکمہ انصافکے مطابق ملزم نے ایک بھارتی سرکاری اہلکار کی ہدایت پرامریکہ میں مقیم سکھ علیحدگی پسند تحریک کے رہنما کو قتل کرانے کی کوشش کی، نکھل گپتا  نے قتل برائے اجرت، قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے تینوں الزامات قبول کرلیے۔

استغاثہ  کے بیان کے مطابق ملزم نے سمجھا کہ وہ امریکہ سے باہر بیٹھ کر امریکی سرزمین پر کسی کو قتل کرا سکتا ہے، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے بھارتی شہری کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپسٹین فائلز سے منسلک انکشافات کے دباؤ اور خوف کے باعث مودی کی واضح پسپائی

عدالتی دستاویزات کے مطابق جون 2023 میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے مجوزہ امریکی دورے سے محض دو روز قبل کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو ایک گردوارے کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، نجر اور نیویارک میں نشانہ بننے والا امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی حکومت کے ناقد تھے۔

استغاثہ نے بتایا کہ نجر کے قتل کے اگلے روز گپتا نے ایک خفیہ رابطے کو بتایا کہ نجر بھی ہدف تھا اور اب انتظار کی ضرورت نہیں، نجر کے قتل کے بعد نیویارک میں امریکی شہری کے قتل کی تیاری تیز کر دی گئی، گپتا کو 30 جون 2023 کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا گیا اور پھر امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

قتل برائے اجرت اور اس کی سازش کے الزامات پر زیادہ سے زیادہ 10، 10 سال قید جبکہ منی لانڈرنگ کی سازش پر 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے تاہم حتمی سزا کا تعین عدالت کرے گی۔

واضح رہے کہ تحقیقات میں ایف بی آئی اور ڈی ای اے کے علاوہ بین الاقوامی اداروں نے بھی تعاون کیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم امریکی ایجنٹ یادو  تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

Related posts

بھارت-امریکہ تجارتی ڈیل پر کسان تنظیمیں سراپا احتجاج

ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پی سی بی چیئرمین آئی سی سی کی دعوت پر کولمبو پہنچ گئے