سونے اور چاندی کی قیمت گھٹ گئی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 972 ڈالر پر آگیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 501 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 324 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 430 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہو کر 78 اعشاریہ 40 ڈالر پر آگئی۔

Related posts

RTA اصل وقت میں بس آپریشنز، کارکردگی کو بڑھانے کے لیے AI تعینات کرتا ہے۔

دبئی پریس کلب، دبئی کلچر نے ثقافتی مواد تخلیق کاروں کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے کمال اسحاق المعظمی کو ابوظہبی کے محکمہ خزانہ کا انڈر سیکرٹری مقرر کر دیا