حنا آفریدی والدہ کے ذکر پر آبدیدہ؛ مداح بھی جذباتی ہوگئے

حنا آفریدی والدہ کے ذکر پر آبدیدہ؛ مداح بھی جذباتی ہوگئے

ماں کو بھولنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ حنا آفریدی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی مرحوم والدہ کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حنا آفریدی نے اپنی نجی زندگی کے مشکل ترین مرحلے پر بات کی اور کہا کہ ماں کی جدائی کا دکھ برداشت کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماں کو بھولنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں کیونکہ جب وہ زندہ ہوتی ہیں تو انسان کو یہ اطمینان ہوتا ہے کہ پیچھے کوئی ہے جو ہر وقت حفاظت اور خیر کی دعا کر رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ آج بھی والدہ کی بہت یاد آتی ہے، والدہ کی موجودگی انہیں سکون اور حوصلہ دیتی تھی، لیکن اب انہیں اندر سے ایک خوف سا محسوس ہوتا ہے۔

حنا آفریدی نے کہا کہ اکثر والدہ سے کہا کرتی تھیں کہ آپ بیمار نہیں ہیں، مگر جب ان کے انتقال کی خبر ملی تو میں مکمل طور پر خاموش ہوگئیں، یہ واقعہ میری زندگی کا سب سے بڑا صدمہ تھا، تاہم وقت کے ساتھ میں نے خود کو مضبوط بنا لیا ہے اور اب ہر صورتحال کا سامنا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے مضبوط ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے اپنے 70 سالہ والد کی دیکھ بھال کرنی ہے جو دل کے مریض ہیں، میں اپنے والد کے سامنے خود کو کمزور نہیں دکھا سکتیں، اسی لیے میں نے خود کو سنبھالا اور زندگی کو آگے بڑھانے کا حوصلہ پیدا کیا۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا