پی ایس ایل 11؛ سیالکوٹ اسٹالینز نے کھلاڑیوں کی خریداری مکمل کرلی

پی ایس ایل 11؛ سیالکوٹ اسٹالینز نے کھلاڑیوں کی خریداری مکمل کرلی

سیالکوٹ اسٹالینز کے کھلاڑیوں کی قیمتیں سامنے آگئیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن 11 میں سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنے کھلاڑیوں کی خریداری مکمل کرلی ہے جس کے دوران کھلاڑیوں کی قیمتیں بھی سامنے آگئیں۔

ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا جو اس بار کی سب سے بڑی بولی قرار دی جا رہی ہے۔

محمد نواز کو 6.16 کروڑ، سلمان مرزا کو 3.94 کروڑ، احمد دانیال کو 2.24 کروڑ اور سعد مسعود کو 84 لاکھ روپے میں ریٹین کیا گیا۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو بھی 6.16 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔

دیگر نئے شامل کھلاڑیوں میں ایشٹن ٹرنر 4.2 کروڑ، پیٹرسڈل 2.5 کروڑ اور تبریز شمسی 2.2 کروڑ روپے میں خریدے گئے۔

جہانزیب سلطان، لشلن شاء اور ڈیانو پاٹگئیٹر کو ٹیم نے 60 لاکھ روپے کی بولی پر حاصل کیا ہے۔

Related posts

امریکا کے ایران پر تازہ حملوں کے بعد خطے کے دیگر ممالک میں ہائی الرٹ

پاکستان آسٹریلیا سیریز 2026، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 3500 اہلکار تعینات

حج 2026 کے مناسک جاری، حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کی رمی کر رہے ہیں