ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹرز کی فیملیز ساتھ رکھنے کی درخواست مسترد

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹرز کی فیملیز ساتھ رکھنے کی درخواست مسترد

بورڈ نے اپنی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا، جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی درخواست مسترد کردی۔

رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے ذریعے پلیئرز نے ورلڈکپ کے دوران اہلِ خانہ کو ہمراہ رکھنے کی اجازت مانگی تھی، تاہم بورڈ نے اپنی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈر-گاوسکر ٹرافی میں شکست کے بعد بی سی سی آئی نے ڈسپلن سخت کرتے ہوئے مختصر غیر ملکی دوروں اور ہوم سیریز کے دوران فیملیز کو ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی تھی۔

اس فیصلے کی وجہ بعض کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم میٹنگز کو نظر انداز کرنا اور تیاریوں میں مبینہ سستی کو قرار دیا گیا تھا۔

اب ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ سے قبل بھی بورڈ نے واضح پیغام دیا ہے کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بی سی سی آئی حکام کے مطابق ٹیم کی مکمل توجہ کارکردگی اور نتائج پر مرکوز رکھنا اولین ترجیح ہے۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا