لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 53 افراد ہلاک

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 53 افراد ہلاک

یورپ جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد ایک کشتی میں سوار تھے

شمال مغربی لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ساحلی شہر زوارہ کے شمال میں پیش آیا جہاں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد ایک کشتی میں سوار تھے۔ سمندر میں کشتی الٹنے سے متعدد افراد ڈوب گئے جبکہ کچھ لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لیبیا کے آرمی چیف طیارہ حادثے میں جاں بحق

حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ مقامی حکام اور امدادی ادارے متاثرین کی تلاش اور زندہ بچ جانے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور لاپتہ افراد کی حتمی تعداد کے تعین کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور متاثرین کی شناخت کے لیے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم