سونے اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی

زیورات کے شوقین افراد خبردار: سونے اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد زیورات کی خریداری مزید مشکل ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5020 ڈالر تک جا پہنچا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 346 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 615 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 296 روپے بڑھ کر 7 ہزار 385 روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی، جہاں فی اونس چاندی 81.40 ڈالر پر پہنچ گئی۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔