طلحہ انجم کی منگنی کی تصاویر وائرل، منگیتر کون ہے؟

پاکستان کے نوجوانوں میں بے حد مقبول ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے منگنی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

طلحہ انجم نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں بڑا مقام حاصل کیا اور گزشتہ ایک دہائی میں وہ نوجوان نسل کے پسندیدہ ترین گلوکاروں میں شمار ہونے لگے، اب انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری دیتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا ہے۔

طلحہ انجم کی منگنی میڈیکل ایسٹیٹیشن (Aesthetician) اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر زویہ کریم سے ہوئی ہے۔

منگنی کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ تقریب میں طلحہ انجم نے گرے رنگ کا نفیس سوٹ زیب تن کیا جبکہ زویہ کریم نے لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جبکہ مداح اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

Related posts

ساقر غوباش اور جرمن رکن پارلیمان نے علاقائی کشیدگی اور سلامتی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملکی درآمدات بند؛ سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

دبئی آر ٹی اے نے ہیسا اسٹریٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کھول دیا، سفر کے وقت کو چار منٹ تک کم کر دیا۔