ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی

نیپال کی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی اور آخری اوور تک انگلینڈ کے بلے بازوں کو سخت مقابلے پر مجبور رکھا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 4 رنز سے فتح حاصل کر کے شائقین کو دل دہلا دینے والا کھیل پیش کیا۔

میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے جیکب بیتھل 55 اور ہیری بروک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ اور نندن یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی اور آخری اوور تک انگلینڈ کے بلے بازوں کو سخت مقابلے پر مجبور رکھا۔ نیپال نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔

آخری اوور میں ٹیم کو 10 رنز درکار تھے، لیکن انگلینڈ کے سیم کرن نے زبردست بولنگ کر کے ٹیم کو صرف 5 رنز پر محدود کر دیا، یوں انگلینڈ نے 4 رنز کی نہایت کم فرق سے فتح حاصل کی۔

نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ 44، روہت 39 اور لوکیش 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ انگلینڈ کے لیے لیام ڈاؤسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور سیم کرن، جوفرا آرچر اور لیوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

Related posts

ترکیہ میں فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

عید کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟ دبئی نے عید الاضحی 2026 کے لیے ہوٹل کے سودوں اور خاندانی تجربات کی نقاب کشائی کی۔

دبئی کانز میں فلمی صنعت کی ترقی کی نمائش کرتا ہے کیونکہ DFGC عالمی پیداواری مرکز کی حیثیت کو نشانہ بناتا ہے۔