ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی بیرنگٹن 42 اور ٹام بروس 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی بیرنگٹن 42 اور ٹام بروس 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے نہ کھیلنے سے متعلق واضح موقف اختیار کیا، وزیراعظم

ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیسن ہولڈر نے 3 اور شمر جوزف و گوڈاکیش موتی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ شمرون ہیٹ مائر 64 اور برینڈن کنگ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 26 اور روومین پاول نے 24 رنز اسکور کیے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کری نے 2 جبکہ مائیکل لیسک، اولیویئر اور سفیان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ