اوباما کی توہین پر سیاسی تنازع، نسل پرستانہ ویڈیو پر ٹرمپ کا معافی سے انکار

اوباما کی توہین پر سیاسی تنازع، نسل پرستانہ ویڈیو پر ٹرمپ کا معافی سے انکار

واقعے نے امریکا میں سیاسی تقسیم اور نسلی حساسیت کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما خاندان سے متعلق نسل پرستانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے چہروں کو بندروں کے جسموں پر دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو پہلے ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ ہوئی، بعد میں اسے حذف کر دیا گیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرنے کی منظوری دی تھی لیکن پورا کلپ نہیں دیکھا تھا، اس لیے وہ اسے اپنی غلطی نہیں سمجھتے اور معافی نہیں مانگیں گے۔

مزید پڑھیں: عالمی سفارتکاری میں بڑی پیش رفت، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ

ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس نے ویڈیو کا دفاع کیا، تاہم بعد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ پوسٹ ایک معاون کی غلطی سے شیئر ہوئی۔ کچھ ریپبلکن رہنماؤں نے ویڈیو کو نامناسب اور توہین آمیز قرار دیا، مگر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ڈیموکریٹ رہنماؤں نے سخت تنقید کرتے ہوئے اسے نسل پرستی کی مثال قرار دیا، جبکہ شہری حقوق کی تنظیموں نے بھی ویڈیو کو قابلِ مذمت اور اشتعال انگیز قرار دیا۔

مبصرین کے مطابق اس واقعے نے امریکا میں سیاسی تقسیم اور نسلی حساسیت کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Related posts

یو ایس اے کے سامنے بھارتی بیٹنگ کا دم نکل گیا، ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام

ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے متعلق آئی سی سی کو خط لکھ دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ