پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے متعلق آئی سی سی کو خط لکھ دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے متعلق آئی سی سی کو خط لکھ دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے مبینہ طور پر خط میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی وجوہات سے بھی آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

تاہم اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ماہرین کے مطابق اگر ایسا کوئی فیصلہ سامنے آتا ہے تو اس کے عالمی کرکٹ اور ایونٹ کے شیڈول پر اہم اثرات پڑ سکتے ہیں۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ