بجلی کا نیا بم گرانے کی تیاری، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر صارفین پر اربوں کا مزید بوجھ متوقع

بجلی کا نیا بم گرانے کی تیاری، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر صارفین پر اربوں کا مزید بوجھ متوقع

بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کتنا اضافہ ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور مہنگائی کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق بجلی صارفین سے 10 ارب 83 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، جو رواں مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 24 ارب 25 کروڑ روپے وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کتنا اضافہ ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر 17 فروری کو سماعت مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد بجلی صارفین کی جیب پر پڑنے والے اصل بوجھ کا فیصلہ سامنے آئے گا۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ