تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے
پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پچ کو دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنا بہتر حکمتِ عملی ہے اور ٹیم ایک مضبوط مجموعہ بنانے کی کوشش کرے گی۔
کپتان کے مطابق قومی ٹیم میں اس میچ کے لیے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن کو متوازن رکھا گیا ہے تاکہ ہر شعبے میں بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں جو درمیانی اوورز میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ پاور پلے میں بڑا ٹوٹل کھڑا کیا جائے تاکہ حریف پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آج آخری میچ کھیلا جارہا ہے، جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچز جیت کر پاکستان سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔
