اسلام آباداورمضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پرمحسوس کیے گئے۔لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 تھی۔اس کا مرکز اسلام آباد میٹروپولیٹن ایریا سے صرف 3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
زلزلے کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی،مری، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کا دائرہ اثر بھارت کے کچھ سرحدی علاقوں تک بھی محسوس کیا گیا۔