قاہرہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت،حماس نے ہتھیار ڈالنے پرمشروط آمادگی ظاہر کردی ۔ حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
عالمی اداروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کاکہناہے کہ ہتھیارفلسطینی ومصری ادارے کے حوالے کریں گے۔
حماس قیاست نے امریکا کو ہتھیار ڈالنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔ اس حوالے کہا گیاہے کہ ہمیں قطر کے ذریعے امریکا سےاسرائیل کے مستقل انخلا کی ضمانتیں ملی ہیں۔
حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں جمع کی جارہی ہیں۔ تلاش کے سلسلے میں بمباری بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
