پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم کی جانب سے صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4۰4 روپےکمی کو خوش آئند قرار دیا۔
پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ ویلنگ چارجز میں بھی 9 روپے کمی کے اعلان کو سراہتے ہیں، بزنس کمیونٹی کا درینہ مطالبہ تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔
پاکستان بزنس فورم کے مطابق یہ ایک اچھی شروعات ہے حکومت نے ہماری تنقید کا مثبت جواب دیا امید کرتے ہیں نئے بجلی پییکج میں کمی مستقل رہے گی، وزارت پاور یکم فروری سے نئے ٹیرف کی کمی کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ
پاکستان بزنس فورم نے مقامی کپاس کے لیے 18 فیصد جی ایس ٹی بھی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کپاس ٹیکسٹائل صنعتوں کے لیے ناگزیر ہے جی ایس ٹی ختم کرنے سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، درآمدی کپاس پر انحصار میں کمی واقع ہوگی زرمبادلہ میں بچت ہوگی۔

