امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر پر حملے کی کوشش ناکام

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر پر حملے کی کوشش ناکام

ٹرمپ کو بتا دیں، ہم کہیں جانے والے نہیں ہیں، الہان عمر کا خطاب

امریکی مسلمان ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر پر منی سوٹا میں ایک تقریب کے دوران حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

حملہ آور نے اسپرے پھینک کر الہان عمر کے قریب آنے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی گارڈ نے فوراً اسے قابو میں کر لیا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں ویکسین گائیڈ لائنز میں تبدیلیوں سے ہیلتھ سیکٹرز چیلنجز کا شکار

الہان عمر اس حملے میں محفوظ رہیں اور اس کے بعد انہوں نے تقریب سے دوبارہ خطاب شروع کر دیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کو بتا دیں، ہم کہیں جانے والے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ الہان عمر حملے کے وقت ٹاؤن ہال میں منی سوٹا میں خطاب کر رہی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کر رہی تھیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے