شدید برفانی موسم، پاک فوج کا بروقت اور بھرپور ریسکیو آپریشن

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر پاک فوج نے بروقت ریسکیو اور امدادی آپریشن شروع کر دیا۔

پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج نے ہوسری، زیارت، بولان، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خوجک ٹاپ، لک پاس، دکی، کولپور اور مسلم باغ میں ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کر دیے ہیں۔

ان مراکز کے ذریعے امدادی کارروائیوں کو مؤثر اور تیز تر بنایا جا رہا ہے۔

شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے مقامی افراد اور سیاحوں کو پاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت ریسکیو کیا۔

ریسکیو کیے گئے افراد کو خوراک، طبی امداد اور دیگر بنیادی ضروریات فوری طور پر فراہم کی گئیں۔

دوسری جانب ضلع کرم میں شدید بارشوں اور غیر معمولی برفباری کے باعث سیکیورٹی فورسز کی امدادی سرگرمیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔

خراب موسمی حالات کے باوجود پاک فوج نے مقامی آبادی کی مدد اور زمینی رابطوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے۔

بھاری مشینری اور افرادی قوت کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے تمام متاثرہ سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

اہم زمینی راستوں کی بحالی سے علاقے میں اشیائے ضروریات کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔

بروقت امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں مقامی افراد کو منڈیوں اور مراکزِ صحت تک دوبارہ رسائی حاصل ہو گئی۔

پاک فوج کے جوانوں نے شاہراہوں سے برف ہٹا کر پھنسے ہوئے مسافروں اور گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

شدید خراب موسم اور دشوار گزار حالات کے باوجود پاک فوج کے افسران اور جوان خود میدان میں موجود رہ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وادی تیراہ میں بھی جوان جان کی پرواہ کیے بغیر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

بروقت اور پیشہ ورانہ امدادی اقدامات پر مقامی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور فوری امداد کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

Related posts

بھارت خفیہ مداخلت اور اثرو رسوخ استعمال کررہا ہے، کینڈین انٹیلی جنس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

فلسطین میں مردہ قرار دیا گیا نوجوان ڈیڑھ سال بعد زندہ مل گیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی