شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے، موسم آج سرد اور خشک رہنے کا امکان

شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے، موسم آج سرد اور خشک رہنے کا امکان

حالیہ سردی کی لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی

شہر قائد میں آج بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، جس سے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 14 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم مزید سرد ہونے کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ جاری

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ حالیہ سردی کی لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔

Related posts

فیصلہ کن میچ میں فتح کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، سری لنکا مضبوط حریف ہے؛ سدرہ امین

نیلم منیر کی ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

نازش جہانگیر نے خود کو ’خوبصورت‘ قرار دے دیا