پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائم

ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں، آج بھی بازار حصص میں تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تیزی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 90 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 90 ہزار 658 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاروں کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں حصص بازار نے نئی بلندیاں چھو لی ہیں۔

Related posts

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی