نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، صدر مملکت

نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، صدر مملکت

عالمی یومِ تعلیم پر صدر آصف زرداری کا قوم کے نام پیغام

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

عالمی یومِ تعلیم پر صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے، تعلیم تجسّس، صلاحیت اور کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 25-اے مفت اور لازمی تعلیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جدید دنیا میں تعلیم میں ڈیجیٹل خواندگی، عملی مہارتیں، تحقیق، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ ناگزیر ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع ضروری ہیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ تعلیم قومی ترجیح ہے، نوجوان شراکت دار بنائے جائیں، تعلیم امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

Related posts

پاکستانی گیمر محمد زبیر نے ’ٹیکن 8‘ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

افسوسناک خبر؛ اداکار علی رضا کے والد انتقال کر گئے

سچل افضل کس لیجنڈ اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟ خود راز کھول دیا