سخت موسمی حالات کے باوجود این ایل سی ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں
این ایل سی کی کوششوں سے درہ خنجراب کے راستے ہمہ موسمی قومی تجارت دوسرے سال بھی جاری
پاکستان کے قابل فخر ادارے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کا پیشہ وارانہ مہارت کے باعث قومی ترقی میں اہم کردار ہے، سخت موسمی حالات کے باوجود این ایل سی ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
این ایل سی کی کوششوں سے درہ خنجراب کے راستے ہمہ موسمی قومی تجارت دوسرے سال بھی جاری ہے، این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست شدید موسمی حالات اور برفباری کے باوجود مکمل فعال ہے۔
سال بھر تجارت کو یقینی بنانے کیلئے این ایل سی کی جانب سے جدید انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کی گئی، تجارت کی رفتار بڑھانے کیلئے این ایل سی نے جدید سکینرز بھی نصب کردیے۔
سوست ڈرائی پورٹ پر وزن کے کانٹوں کی تنصیب اور سامان کی حفاظت کیلئے گوداموں میں توسیع کردی گئی جبکہ پاک چائنا بارڈر پر جدید سہولیات کے باعث سخت موسمی حالات کے باوجود تجارتی حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دسمبر میں این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست سے 12ہزار میٹرک ٹن سامان کی درآمدی برآمدی خدمات فراہم کیں جبکہ جنوری 2026 کے دو ہفتوں میں 4860 میٹرک ٹن سے زائد درآمدی برآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کی گئی۔
این ایل سی اور چینی اداروں کے اشتراک سے دور دراز علاقوں اور وسطی ایشیا میں بھی سامان کی ترسیل جاری ہے، سوست ڈرائی پورٹ تجارتی و معاشی فروغ کے ساتھ گلگت بلتستان کیلئے روزگار کا مستقل بھی ذریعہ بن گئی۔
