سانحہ گل پلازہ کے بعد ایس بی سی اے نے رمپا پلازہ کو غیرمحفوظ قرار دیدیا

سانحہ گل پلازہ کے بعد ایس بی سی اے نے رمپا پلازہ کو غیرمحفوظ قرار دیدیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری

کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے ساتھ میں قائم رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قراردے دیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد گرنے والے ملبے سے رمپا پلازہ کے ساختی ستون شدید متاثر ہوئے ہیں، رمپا پلازہ کے نقصان زدہ اور خطرناک حصے کے استعمال پر فوری مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ اسٹرکچر سے غیر محفوظ عناصر فوری ہٹانے اور مرمت کرائی جائے، مرمتی اور مضبوطی کا تمام کام صرف مستند اسٹرکچرل انجینئر کی نگرانی میں کرایا جائے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مزید کہا کہ عمارت اس وقت تک استعمال نہیں ہوسکے گی جب تک مجاز اتھارٹی اسے محفوظ قرار نہ دے، احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، رمپا پلازہ میں کسی بھی قسم کی سرگرمی بغیر اجازت جاری رہی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے