وفاقی وزیر صحت انڈونیشیا کے پرائمری ہیلتھ کیئراپنانے کے خواشمند
وزیر صحت نے کہا کہ یہ پرائمری ہیلتھ کیئر ماڈل نہ صرف جکارتہ یا انڈونیشیا بلکہ پورے خطے کے لیے قابلِ تقلید ہے
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے انڈونیشیا کے سرکاری دورے کے دوران پُسکسمس ٹیبیٹ پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر کو سراہتے ہوئے اسے اپنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے انڈونیشیا کے سرکاری دورے کے دوران پُسکسمس ٹیبیٹ پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کو ڈی جی پرائمری کیئر اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نے بنیادی ہیلتھ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات پربریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنیادی ہیلتھ سینٹر علاقے کے عوام کو جامع پرائمری ہیلتھ کیئر سہولیات فراہم کرتا ہے، جس میں حفاظتی، ترویجی اور بنیادی علاج معالجہ شامل ہے۔
اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انڈونیشیا کے پرائمری ہیلتھ کیئر ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط پرائمری ہیلتھ کیئر نظام کسی بھی پائیدار صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ یہ پرائمری ہیلتھ کیئر ماڈل نہ صرف جکارتہ یا انڈونیشیا بلکہ پورے خطے کے لیے قابلِ تقلید ہے۔
مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرائمری کیئر ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنا کر بڑے ہسپتالوں پر مریضوں بوجھ کم کیا جاسکتا ہےجبکہ پاکستان انڈونیشیا کے پرائمری ہیلتھ کیئر ماڈل کو اپنانا چاہتا ہے۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔
