ٹرمپ کی گرین لینڈ پر ڈیل نہ ہونے تک یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی
یکم فروری سے ڈنمارک سمیت 8 ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر ڈیل نہ ہونے تک یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈنمارک اور یورپی ممالک کو برسوں سے سبسڈی دی، گرین لینڈ عالمی امن اور امریکی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، چین اور روس گرین لینڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے ڈنمارک سمیت 8 ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا جبکہ یکم جون سے ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ کی مکمل خریداری تک ٹیرف نافذ رہے گا، متاثرہ ممالک میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز اور فن لینڈ شامل ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا 150 سال سے گرین لینڈ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، کئی امریکی صدر نے گرین لینڈ خریدنے کی کوشش کی مگر ڈنمارک نے انکار کیا۔
