جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز؛ مہندی کی تصاویر وائرل

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز؛ مہندی کی تصاویر وائرل

جاتی امرا میں شادی کی رونقیں، جنید صفدر کی مہندی کی تقریب منعقد

 صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

جنید صفدر کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں ان کی ہونے والی اہلیہ شانزے علی روحیل سمیت شریف خاندان، شیخ روحیل اصغر کے اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

تقریب خوشگوار اور روایتی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔

تقریب کے دوران جاتی امرا میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے جبکہ محفل کو مزید یادگار بنانے کے لیے نامور گلوکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم، شیڈول کے مطابق آج بارات کی مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ دعوتِ ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری کو ہوگی۔

تصاویر دیکھیں:






Related posts

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی