یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان

یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یمن میں امن کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔

 عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی  مکالمے اور مفاہمت کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، یمنی قیادت میں سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان نے ریاض میں جامع مذاکرات کے لیے پی ایل سی کی اپیل کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ تنازع کے حل کے لیے جامع اورشمولیتی سیاسی حل واحدراستہ ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے دفاتر اور اثاثوں پر غیرقانونی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں لاکھوں افراد کوفوری انسانی امداد کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل کو یمن میں امن کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، عمان اور متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کوبھی سراہتے ہیں، یمن کی حکومت اور عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

Related posts

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔