سونا پھر مہنگا؛ فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج ملک میں فی تولہ سونا 4300 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے ہوگئی۔

اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 3687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ  16 ہزار 805 روپے پر جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب 43 ڈالرز اضافے سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 4638 ڈالرز ہوگئی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 9575 روپے پر جا پہنچی۔

Related posts

فرجان دبئی نے دبئی بھر کے کارکنوں میں 20 لاکھ کولڈ ڈرنکس تقسیم کرنے کے لیے تیسری الفریج فریج مہم کا آغاز کیا

دبئی سمر سرپرائزز: شہر بھر کے مالز میں زبردست دبئی سمر سیل پہنچتے ہی خریداری کریں، بچائیں اور جیتیں

شارجہ نے اتحاد ریل تک رسائی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ٹریفک کے موڑ کا اعلان کیا۔