مولانا فضل الرحمان نے فتنہ الخوارج کی دھجیاں اڑا دیں

مولانا فضل الرحمان نے فتنہ الخوارج کی دھجیاں اڑا دیں

مولانا نے واضح کیا کہ مشرق سے کالی پگڑیوں والوں کے آنے کی احادیث و روایات ضعیف ہیں

مولانا فضل الرحمان نے فتنہ الخوارج کی دھجیاں اڑا دیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علمائے حق پر کفر کا فتوی لگانے والے کون ہیں؟ حدیثیں گھڑنے والے کون ہیں؟

مولانا نے واضح کیا کہ مشرق سے کالی پگڑیوں والوں کے آنے کی احادیث و روایات ضعیف ہیں، ضعیف حدیث فضائل میں کام آتی ہے، حجت نہیں بنتی، مسئلے کا تعلق عقائد و احکامات سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے

انہوں نے کہا کہ احادیث میں ذکر آتا ہے کہ یہ لوگ وقت کے علما اور دینداروں کو قتل کریں گے، کیا آج ہم دیکھ نہیں رہے کہ علما کو قتل کیا جا رہا ہے، وزیرستان میں ایک سال کے اندر ہمارے 3 علما کو شہید کیا گیا، باجوڑ میں ہم نے بیک وقت 90 جنازے اٹھائے۔

مولانا کا یہ بھی کہنا تھا کہ موضوعی احادیث کی بنیاد پر یہ قوتیں خود کو مسلمان اور دوسروں کو کافر قرار دیتی ہیں، احادیث میں انہیں لوگوں کے بارے میں آیا ہے کہ یہ خود کو مسلمان اور دوسروں کو کافر کہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جمیعت علمائے اسلام ایسی قوتوں سے مرعوب نہیں ہو گی، مسلمان کے خون کو اتنا ارزاں بنانے والے اسلام کی بات کیسے کرتے ہیں۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

دبئی فیوچر سلوشنز پروگرام متحدہ عرب امارات کی توسیع میں عالمی یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھاتا ہے۔

ایران شکست مان لے تو بھی اسے فاتح کہیں گے، ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے