امریکا نے قطر میں نیا ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سیل قائم کردیا
نیا مرکز فضائی اور میزائل دفاع کے شعبے میں علاقائی ممالک کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی کو بہتر بنائے گا
دوحہ: امریکی سینٹرل کمانڈ نے قطر کے العدید ایئربیس پر نیا ایئر ڈیفنس کوآرڈی نیشن سیل قائم کر دیا ہے۔
امریکا کی جانب سے قائم کیے گئے نئے ایئر ڈیفنس کوآرڈی نیشن سیل کو خطے میں مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق العدید ایئربیس پر قائم یہ نیا ایئر اینڈ کمانڈ میزائل ڈیفنس سیل مشرقِ وسطیٰ کے لیے مشترکہ دفاعی آپریشنز کو مضبوط بنائے گا۔
مزید پڑھیں: قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
کمانڈر سینٹ کام کا کہنا ہے کہ نیا مرکز فضائی اور میزائل دفاع کے شعبے میں علاقائی ممالک کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی کو بہتر بنائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی تعاون کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا، جبکہ قطر اور امریکا کے دفاعی اشتراک میں بھی اہم پیشرفت ثابت ہوگا۔
