سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالرز اضافے سے 4595 اونس کی نئی ریکارڈ سطح تک آگیاہے

ملک بھر میں سونے کی قیمت  میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا کئی سو روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح  دس گرام سونا 771 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے کا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالرز اضافے سے 4595 اونس کی نئی ریکارڈ سطح تک آگیاہے، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے اضافے سے 9 ہزار 75 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

Related posts

مریم اہلی کا نام فوربس کی 2026 کے سب سے طاقتور مارکیٹنگ لیڈرز میں شامل ہے۔

شارجہ میں توسیع شدہ ادا شدہ پارکنگ کے اوقات آج سے شروع ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: نمی میں کمی کے ساتھ دبئی میں درجہ حرارت 30 ڈگری تک گر گیا