پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کا پلیئرز آکشن کرانے کا مطالبہ

پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کا پلیئرز آکشن کرانے کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آکشن کے حق میں ہیں

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے فرنچائزز نے مینجمنٹ سے کھلاڑیوں کے آکشن کرانے کی درخواست کر دی ہے۔

فرنچائزز کا مؤقف ہے کہ مطلوبہ کھلاڑی دوسری ٹیموں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں، اس لیے اس بار کھلاڑیوں کا آکشن ضرور رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: نئی فرنچائزز کی شمولیت: پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی شہہ رگ بن گئی

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آکشن کے حق میں ہیں اور فرنچائزز نے ڈرافٹنگ اور آکشن کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے۔

تاہم پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور فرنچائزز اس کے جواب کے منتظر ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات میں گرمی کا چوٹی کا موسم جمرات القائد 3 جولائی سے شروع ہوگا اور 10 اگست 2026 تک چلے گا

UAE ڈرائیوروں کو خبردار کرتا ہے: چھت کی اونچائی 60 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

مریم اہلی کا نام فوربس کی 2026 کے سب سے طاقتور مارکیٹنگ لیڈرز میں شامل ہے۔