جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگردوں کا حملہ، مولانا حافظ سلطان محمد شہید
مولانا حافظ سلطان محمد جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما تھے
جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کے حملے میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔
خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا میں نشانہ بنایا، آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے مولانا حافظ سلطان محمد کو اسپتال لے جایا گیا۔
رہنما جے یو آئی مولانا حافظ سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
عالم دن کو کم سن بچی سمیت نشانہ بنانے والے خارجی دہشت گردوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
یاد رہے کہ مولانا حافظ سلطان محمد جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) وزیرستان کے رہنما، وفاق المدارس وزیرستان کے ذمہ دار اور ایک ممتاز دینی شخصیت تھے، ان کی شہادت پر امیر جے یو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
