انور مقصود کی پوتی رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ خوبصورت تصویر وائرل

انور مقصود کی پوتی رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ خوبصورت تصویر وائرل

بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے

معروف ادیب، دانشور اور طنز و مزاح کے شہنشاہ انور مقصود کے گھر خوشیوں نے ڈیرہ ڈال لیا، جہاں ان کی پوتی کا نکاح انجام پا گیا۔

 اس خوشگوار موقع پر انور مقصود کے صاحبزادے اور معروف گلوکار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا۔

بلال مقصود نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد انور مقصود اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر ہماری بیٹی کے نکاح کے موقع پر لی گئی ہے، جس میں بچے اور ان کے دادا ایک ساتھ موجود ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر میں بلال مقصود، انور مقصود اور دونوں بچے ایک جیسے لباس میں ملبوس نظر آ رہے ہیں، جو نہایت سادہ مگر دلکش انداز کی عکاسی کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے جبکہ صارفین بلال مقصود کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

تصاویر دیکھیں:





Related posts

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی