روس، ایران،کولمبیا اورکیوبا کی وینزویلا پر امریکی حملےکی مذمت

روس، ایران،کولمبیا اورکیوبا کی وینزویلا پر امریکی حملےکی مذمت

وینزویلا کی خودمختاری اور عوام کے حقِ خود ارادیت کا احترام کرنے کا مطالبہ

امریکا کی جانب سے وینیزویلا پر کئے گئے حملے کی روس، ایران، کولمبیا اور کیوبا  نے  شدید مذمت کی ہے اور کشیدگی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

روس نے  وینزویلا کی قیادت کی ملکی مفادات اور خود مختاری کے دفاع کی پالیسی کی حمایت جاری   رکھنےکا اعادہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ  وینزویلا کے خلاف امریکی حملوں  پر سخت تشویش ہے، وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کرتےہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہنا چاہیے، ضروری ہے مزید کشیدگی کو روکا جائے ، بات چیت کے ذریعے صورتِ حال سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔

 ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے  اور  سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانےکا مطالبہ  کیا ہے۔

کولمبیا اور کیوبا نے بھی وینزویلا پر امریکی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کولمبیا کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف طاقت کے استعمال سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا اور مسائل کا حل صرف مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔

دوسری جانب کیوبا نے امریکی کارروائی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کی خودمختاری اور عوام کے حقِ خود ارادیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

کیوبن حکومت نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کرے۔

Related posts

گرگاش: اموی مسجد کی بحالی متحدہ عرب امارات کے تہذیبی پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں بھی تبدیلی کر دی

مردوں کے رویوں سے متعلق فرحان سعید کا خواتین کو اہم مشورہ