امریکی صدر نے گرفتار شدہ وینزویلین صدر کی تصویر جاری کردی
ٹروتھ سوشل پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے امریکی صدر نے لکھا، ’’نکولس مادورو یو ایس ایس آئیوو جیما پر سوار ہیں۔‘‘
واشگنٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے حراست میں لیے گئے وینیزویلین صدر مادورو کی تصویر جاری کردی ہے۔
سوشل میڈیا کی ویبسائٹ ٹروتھ سوشل پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے امریکی صدر نے لکھا، ’’نکولس مادورو یو ایس ایس آئیوو جیما پر سوار ہیں۔‘‘
Nicolas Maduro on board the USS Iwo Jima.
(TS: 03 Jan 11:23 ET) pic.twitter.com/uHWmcm3K2V
— Commentary: Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) January 3, 2026
قبل ازیں، امریکی صدر نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کا امریکی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مادورو کو نیو یارک لایا جائے گا، جہاں ان پر منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا۔