ملک بھر میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پھر گھٹ گئی، آج فی تولہ نرخ میں 4700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 562 کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4030 روپے کمی سے 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے ہوگئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 47 ڈالرز کی بڑی کمی سے 4332 فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 106 روپے کی کمی سے 7756 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
