نئے سال کا دوسرا روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم
مارکیٹ میں ٹرینڈنگ کے دوران 674 پوائنٹس اضافے سے ہوا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بھی 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار کی سطح عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے دوسرے دن کاروبار کی شروعات میں زبردست تیزی دیکھی گئی، اور مارکیٹ میں ٹرینڈنگ کے دوران 1146 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 77 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، نئے ریکارڈز بن گئے
مارکیٹ میں ابھی 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 502 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو بڑے ریکارڈ قائم ہوئے تھےاور 100 انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار کی سطح عبور کر کے پر بند ہوا تھا۔