تلاوتِ قرآن سنتے ہوئے یمنی عالم دین دنیا سے رخصت، ویڈیو وائرل

تلاوتِ قرآن سنتے ہوئے یمنی عالم دین دنیا سے رخصت، ویڈیو وائرل

واقعے کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے

یمن کے معروف اور جید عالمِ دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی مسجد میں قرآنِ مجید کی تلاوت سنتے ہوئے انتقال کر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یمن کے علاقے رَمیلہ میں واقع نورہ مسجد میں پیش آیا، جہاں شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآن کے حافظ طلبہ کی نگرانی اور تدریسی امور انجام دے رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق شیخ الثنانی ایک طالب علم کی تلاوت انتہائی توجہ اور انہماک سے سن رہے تھے کہ اچانک ان کی آنکھیں بند ہو گئیں، طبیعت بگڑ گئی اور وہ کرسی سے نیچے گر پڑے۔ بعد ازاں ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔

واقعے کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ الثنانی قرآنِ مجید کی تعلیم میں مصروف تھے اور اچانک طبیعت ناساز ہونے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے۔

شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآنِ کریم کے علم، تدریس اور دینی خدمات کے حوالے سے ایک نمایاں اور باوقار شخصیت سمجھے جاتے تھے۔

ان کی وفات کی خبر پھیلتے ہی یمن سمیت دنیا بھر کے اسلامی حلقوں میں گہرے دکھ اور رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم