ملکہ برطانیہ اپنے دور جوانی میں کس صدمے سے گزریں؟

ملکہ برطانیہ اپنے دور جوانی میں کس صدمے سے گزریں؟

ملکہ کمیلا نے کم عمری میں ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کیا

برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کم عمری میں ایک اجنبی شخص کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمیلا نے بتایا کہ نوجوانی کے زمانے میں وہ ایک دن ٹرین میں سفر کررہی تھیں اور کتاب پڑھ رہی تھیں کہ اچانک ایک اجنبی شخص نے ان پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل لمحے میں انہیں اپنی والدہ کی نصیحت یاد آئی، جس کی مدد سے انہوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا، جوتا اتار کر حملہ آور کو دے مارا اور فوراً ٹرین سے اتر گئیں۔

ملکہ کمیلا کے مطابق ان کی عمر اس وقت تقریباً 16 یا 17 سال تھی اور یہ واقعہ کئی برسوں تک ان کے لیے ذہنی صدمے کا باعث رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب بھی گھریلو تشدد یا ہراسانی کے موضوع پر بات ہوتی ہے، یہ واقعہ انہیں دوبارہ یاد آ جاتا ہے اور آج بھی انہیں پریشان کرتا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم