شہرقائد میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جانے کا امکان

شہرقائد میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جانے کا امکان

آئندہ دو روز تک شہر کا موسم بدستور خنک رہے گا، جبکہ 4  جنوری سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں 4 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نزیر ضیغم کا کہنا ہے کہ 4 جنوری سے شہر میں کوئٹہ کی  سرد ہوائیں چلنا شروع ہونگی، جس کے بعد شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

آئندہ دو روز تک شہر کا موسم بدستور خنک رہے گا، جبکہ 4  جنوری سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے