پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج طلوع؛ امیدوں بھرا آغاز

پاکستان میں 2026 کے نئے سال کا آغاز بہتر مستقبل کی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

نئے سال کا پہلا سورج شکرگڑھ، سکھر اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں طلوع ہو گیا جبکہ نتھیا گلی میں برف باری نے سال کے آغاز کو مزید حسین بنا دیا۔

ملک بھر میں شہریوں نے نئے سال کی پہلی صبح کو امید، خوشی اور امن کی دعاؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

بول کی جانب سے اہلِ وطن کو نئے سال 2026 کی پہلی صبح مبارکباد پیش کی گئی۔

نئے سال کے موقع پر یہ پیغام دیا گیا کہ ماضی کی نفرتوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ محبت، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، تاکہ ہماری دنیا امن اور خوشیوں کا گہوارہ بن سکے۔

دعا ہے کہ نیا سال سب کے لیے سکون، خوشحالی اور کامیابیوں کی نوید لے کر آئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سالِ نو 2026 کا آغاز جوش و خروش، رنگوں اور روشنیوں کے ساتھ ہوا۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی نیا سال شروع ہوا، جہاں آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے پھوٹتی روشنیوں اور آتش بازی نے آسمان کو جگمگا دیا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں بھی سال نو کا آغاز بھرپور انداز سے ہوا۔ رات 12 بجتے ہی کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، حیدرآباد، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں مختلف مقامات پر جشن کا سماں رہا جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی اور سینٹورس مال اسلام آباد میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی، فی تولہ کیا رہی؟

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا