نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغاز

نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغاز

اس سہولت سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوجائے گا

اسلام آباد: نادرا کی جانب سے موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازکر دیا گیا ہے۔

اس سہولت سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کے ذریعے بائیومیٹرک کی تعریف وسیع کر دی گئی ہے اور پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے۔

پاک آئی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے،20 جنوری سے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہو گا، جبکہ شہری ضرورت پڑنے پر معمولی فیس کے عوض سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن شناختی کارڈ کیسے بنایاجائے؟ نادرا نے موبائل ایپ متعارف کروا دی

فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پر شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائے گا، چہرے کی شناخت کی کارروائی مکمل ہونے پر نادرا ایک سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، اس پر تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ ہوگا، جبکہ یہ سرٹیفکیٹ سات دن کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔

واضح رہے کہ نادرا اس نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ  متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست کر دی گئی۔

20  جنوری کے بعد اس سہولت کی دستیابی سے متعلق شکایت پر متعلقہ ادارے یا محکمے کو شکایت کی جاسکے گی، جبکہ ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔

Related posts

دبئی کانز میں فلمی صنعت کی ترقی کی نمائش کرتا ہے کیونکہ DFGC عالمی پیداواری مرکز کی حیثیت کو نشانہ بناتا ہے۔

معروف افغان کرکٹر کے انتقال کی خبر وائرل، حقیقت کچھ اور نکلی

محمد بن راشد نے عوامی خدمات میں اے آئی کو اپنانے کو تیز کرنے کے لیے ‘یو اے ای گورنمنٹ 4.0’ کا آغاز کیا