شہرقائد میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

شہرقائد میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ، تاہم صبح میں ہلکی پھوار پڑسکتی ہے

شہر قائد میں گزشتہ شب موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ رات گئے آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، ضیاء الدین احمد روڈ، سول لائنز میں بادل جم کے برسے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

اس کے علاوہ شاہراہ فیصل، طارق روڈ، صدر، سولجر بازار، جمشیدروڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑا، سائٹ ایریا، میٹروول، اورنگی ٹاؤن میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ، تاہم صبح میں ہلکی پھوار پڑسکتی ہے۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی