حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے محبت، امن، رواداری کا پیغام ہیں، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف جدوجہد میں مسیحی برادری کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پوری انسانیت کےلیے محبت، امن، رواداری کا پیغام ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں مسیحی برادری کا مثبت اور فعال کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظمؒ کا یومِ پیدائش اور کرسمس؛ مسلح افواج کا قومی یکجہتی کا اظہار
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف جدوجہد میں مسیحی برادری کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں، رنگ و نسل، مذہب سے بالاتر ہو کر تمام شہریوں کو یکساں مواقع، تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام طبقات مل کر ایک مضبوط، محفوظ، خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، دعا ہے یہ دن مسیحی برادری اور ملک کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی نوید ثابت ہو، وزیراعظم
