شہر قائد میں گرمی اور حبس کے بعد گزشتہ روزابر رحمت خوب جم کے برسے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک ہے، جبکہ شہر میں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش متوقع ہے، جس سے بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
آج دوپہر 12 کے بعد ڈیولپمنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔