قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج زمبابوے روانہ ہوگی

انڈر 19 ورلڈ کپ اور ٹرائی سیریز: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج زمبابوے روانہ ہوگی

قومی انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں 25 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹرائی سیریز میں حصہ لے گی

اسلام آباد : ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات اسلام آباد سے زمبابوے کے لیے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم زمبابوے میں شیڈول ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے براستہ دبئی ہرارے پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم آج سفر کے بعد مقامی ہوٹل میں مکمل آرام کرے گی تاکہ آئندہ مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی تازگی برقرار رہے۔

قومی انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں 25 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹرائی سیریز میں حصہ لے گی، جبکہ 15 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف نے دورے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور کھلاڑی اہم عالمی ایونٹس کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا