شہر قائد میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر قائد اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے اور حدنگاہ 3 کلومیٹر تک محدود ہوگئی ہے، تاہم آج موسم خشک اور رات خنک رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سردیوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

شہر قائد میں موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرق  سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ 

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل